جنگی آلات سے لیس باصلاحیت فوج ہی جنگ روک سکتی ہے،آرمی چیف

Published on January 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور بابائے قوم کے ویژن کے تحت امن کا خواہشمند ملک ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور فارمیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم سرما کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے فورٹ عباس سیکٹر میں فارمیشن کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاعی کور کے طور پر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشینی دستوں کی کارکردگی دیکھی اور تربیت کے بہترین معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فوج جنگیں لڑنے کا تجربہ رکھتی ہے، ایسی فوج ہی امن کی ضمانت دیتی ہے۔ جنگی آلات سے لیس تربیت یافتہ اور باصلاحیت فوج ہی جنگ کو روک سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک اور بابائے قوم کے ویژن کے تحت امن کا خواہشمند ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes