اوکاڑہ، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک نوجوان جانبحق، 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on October 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز )فیصل آباد روڈ اڈہ کیڈٹ کالج کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا۔حادثہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ جانبحق ہونے والے نوجوان کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اسلم ولد محمد اکبر (تقریباً 17 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 32 ٹو آر کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy