چودھری نثار کو ڈی سیٹ کرنے لیے حکومت، اپوزیشن ایک پیج پر

Published on January 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب اسمبلی میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ۔ حکومت اور اپوزیشن ایک پیچ پر آگئے۔ حکومتی اور بعض اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے چودھری نثار حلف نہ اٹھا کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔ منتخب ارکان کا حلف نہ اٹھانا بھاری پڑ سکتا ہے۔حلف نہ اٹھانے والے چودھری نثار علی خان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئےحکومت اور اپوزیشن ایک موقف پر متفق ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت کے ترمیمی نوٹس کی حمایت کر دی۔ مولانا غیاث الدین اور فقیر حسین ڈوگر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رکن 5 اجلاسوں میں حلف نہیں اٹھاتا تو اس کی رکنیت منسوخ کی جائے۔ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ حلف نہ اٹھانا عوام کی تضحیک اور مقدس ایوان کی توہین بھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题