مانسہرہ میں ایک درجن کے قریب غیر ملکی این جی اوز کو کام روکنے کے احکامات جاری

Published on June 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

llll
بالاکوٹ( یواین پی)وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ میں بکثرت پائی جانے والی ایک درجن کے قریب غیر ملکی این جی اوز کو فوری طور پر کام روکنے کے احکامات جاری کیے گئے،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت نے مشکوک سرگرمیاں منظر عام پرآنے کے بعد غیر ملکی خیراتی اداروں اور این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھااور اس حوالے سے قانون سازی کی یقین دھانی کروائی گئی تھی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام غیر ملکی این جی اوز کو مزید چھ ماہ تک کام کرنے کی اجازت کے ساتھ انہیں پابند بنایا گیا کہ وہ فوری طور پر از سرنو پاکستان میں اپنی رجسٹریشن کروا کر اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے باخبر رکھیں جبکہ گزشتہ روز اعلیٰ سطح سے ضلع مانسہرہ،ہریپور،تورغر،کوہستان اور بٹگرام و ایبٹ آباد میں کام کرنے والی غیر ملکی ایک درجن کے قریب این جی اوز کو کام سے روک دیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام این جی اوز کو پابند بنایا گیا کہ وہ حکومت پاکستان کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے باخبر رکھیں اور اس حوالے سے از سر نو رجسٹریشن کا عمل مکمل کر کے این او سی حاصل کریں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے ملکی و غیر ملکی تمام این جی اوز کو این او سی کے بغیر کام کرنے نہیں دیا جائے گا اور این او سی حاصل کیے بغیر کسی بھی این جی او کے کام کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes