شاعر احمد فراز کا88واں یوم پیدائش ’’آج‘‘ منایا جائے

Published on January 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments


اسلام آباد /جہانیاں(یواین پی) اردو ادب کے عظیم اور منفرد شاعر احمد فراز کا88واں یوم پیدائش آج 14جنوری کو تمام ادبی و قلم دوست حلقوں میں منایا جائے گااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے مداح مختلف تقریبات منعقد کریں گے جس میں ان کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے جائیں گے جبکہ ان کی انقلابی شاعری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔ احمد فراز 14جنوری 1931ء کو صوبہ سرحد کے خوبصورت شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام سیدّ احمد شاہ تھا جبکہ احمد فراز ان کا تخلص تھا ان کے مجموعہ کلام میں ’’ تنہا تنہا ،درد آشوب ،نایافت ،بے آواز گلی کوچوں میں،پس انداز موسم،خواب گل پریشاں ہیں جیسی خوبصورت کتب کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی۔ ان کے کلام کو نوجوان نسل میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے ان کے خوبصورت کلام کو گا کر بہت سے گلوکاروں نے بے پناہ شہرت حاصل کی مہدی حسن کی آواز میں گایا جانے والا ان کا خوبصورت کلام ’’ اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں ،جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں ‘‘ آج بھی زبان زد عام ہے۔احمد فراز کو آدم جی ادبی ایوارڈ،اباسین ایوارڈ،بھارت کی جانب سے فراق گورکھ پوری ایوارڈ،ٹا ٹا ایوارڈ اور کینڈا کی جانب سے اکیڈمی آف اردو لٹریچر ایوارڈ ،ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز،دھنک ایوارڈ، ملینیم ایوارڈ امریکہ،ڈاکٹر اقبال ایوارڈسمیت بہت سے ملکی و غیر ملکی ایوارڈ ز و اعزازات کے ساتھ نوازا جا چکا ہے احمد فراز کا انتقال25اگست 2008ء کو ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes