فیصل آباد،کاشتکار وں کوپیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نےکاشتکار وں کوپیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا و ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دیں اور پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کریں جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرخالد اقبال نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیںا۔نہوں نے کہاکہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔انہوں نے ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت بھی فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکار رواں ہفتہ کے دوران پنیری کی کاشت کا عمل مکمل کریں اور ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام نگینہ، روما، پاکٹ کی کاشت کو ترجیح دیں اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے آبپاشی و کھادوں کی فراہمی کا عمل بھی جاری رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ سبزیوں کو 8 سے10 دن کے وقفہ سے آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر کسی جگہ پر زمین کمزور ہو تو اسے 4 سے5دن کے وقفہ سے بھی آبپاش کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کل بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل، جوں، سبز تیلے کاحملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے عملے کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں تاکہ سبزیوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes