معروف شاعر ملک شفقت اللہ شفی کے اعزاز میں شاندار شعری نشست

Published on January 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

حبیب آباد( رشید احمد نعیم سے ) بزمِ قلم احمد پور سیال کے زیرِ اہتمام جواں فکر شاعر اسد رضا سحر کی رہائشگاہ پر جھنگ سے تشریف لائے ہوئے خوبصورت شاعر ملک شفقت اللہ شفی کے اعزاز میں شاندار شعری نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت علمی و ادبی گھرانے کے چشم و چراغ بزرگ شاعر جناب ظفر احمد پوری نے کی نشست کے مہمانِ خصوصی جناب قاسم علی سیال سر پرستِ اعلی بزمِ قلم اور علی امجد چوہدری اینکر پرسن تھے جبکہ محفل کے مہمانِ اعزاز نواب سعادت مہدی سیال، نامور شاعر ساجد رضا خان تھے باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سیف اللہ صدیقی نے حاصل کی نعت رسول مقبول کی سعادت جواں شاعر محمد اجمل قادری نے حاصل کی مقامی شعرا جنہوں نے اپنا کلام پیش کیا ان میں اسد رضا سحر، عمران عالی، ذوالکفل احمد طاہر، محمد علی توقیر،ثقلین میثم، بلال عازم، محمد اجمل قادری اور اصغر علی اصغر شامل تھے تھے بعد ازاں ساجد رضا خان نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی ان کے بعد صاحبِ شام ملک شفقت اللہ شفی کو دعوتِ سخن دی گئی جنہوں نے خوبصورت کلام پیش کیا اور سامعین سے داد وصول کی ان کے بعد صدر محفل جناب ظفر احمد پوری نے اپنا کلام پیش کیا جس سے سامعین بہت محظوظ ہوئے ان کے بعد علی امجد چوہدری نے مختصر خطاب کیا اور عصر رواں کے ادب پر بات کی آخر میں جناب قاسم علی سیال نیاپنے خطاب میں تمام شعرا,سامعین اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy