پاکستان کا سنہرا مستقبل نوجوانوں نسل سے جڑا ہوا ہے ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی

Published on August 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

جشن آزادی تجدید عہد کا دن کا ہے کہ ہم نے وطن عزیز کی حفاظت سلامتی اور ترقی کے لئے محنت کرنا ہے
اوکاڑہ (یواین پی) جشن آزادی تجدید عہد کا دن کا ہے کہ ہم نے وطن عزیز کی حفاظت، عزت وقار،سلامتی اور ترقی کے لئے یک سو ہو کر محنت کرنا ہے پاکستان کا سنہرا مستقبل نوجوانوں نسل سے جڑا ہوا ہے نوجوانوں نے اپنی محنت،ہمت اور قابلیت سے وطن عزیز کے لئے عزت کمانا ہے جشن آزادی کی تقاریب میں نوجوانوں کی شمو لیت اس بات کی غمازی ہے کہ آج کے نوجوان مملکت خداداد کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیارہیں ان خیا لا ت کا اظہار ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے آرٹس کونسل اوکاڑہ میں یونیو رسٹی آف اوکاڑہ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا وطالبات کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلہ میں پینٹنگ کے مقابلہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر آرٹس کونسل حماد احمد چیمہ،پروفیسرہادیہ نے بھی طالبعلموں کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونے والی تقاریب میں حصہ لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی حفاظت اور اپنے ملک کی سلامتی اور خود مختاری اور وقار کے لئے ہمیشہ سے مصروف عمل رہتی ہیں پاکستانی قوم اپنے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے بعد ازاں ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے پینٹنگ مقابلہ میں حصہ لینے والے طالبعلموں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes