سی ٹی ڈی کا موقف درست نہ ہوا تو نشان عبرت بنا دیں گے، فواد چودھری

Published on January 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ساہیوال واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سے بات کی ہے،اور وزیراعلی کو فوری طور پر ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے، ساہیوال واقعے پر حقائق کے مطابق کارروائی کی جائے گی، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مارے گئے ہیں، میڈیا اور بچوں کے بیانات کچھ اور بتا رہے ہیں، دونوں پہلوئوں سے حقائق کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی، سی ٹی ڈی کا موقف غلط ثابت ہوا تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 افراد کی ہلاکت معمہ بن گئی جب کہ وزیراعظم کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے کے قریب ٹول پلازہ کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے ایک کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی، جس پر کار میں سوار افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، سی ٹی ڈی نے اپنے تحفظ کے لیے جوابی فائرنگ کی، جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو دو خواتین سمیت 4 دہشت گرد ہلاک پائے گئے جبکہ 3 دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog