قرآن کی تعلیمات ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل ہے پروفیسر رضاء الدین

Published on March 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

Quran
قصور(یواین پی) قرآن کی تعلیمات ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل ہے،روح زمیں پر مسلمان کیا عام انسان کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانے والا کسی بھی مذہب کا پیرو کا ر نہیں ہو سکتا۔ قرآن کریم کا ایک ایک حرف مصطفی کریم ؐ کا معجزہ ہے۔جس سے انسانیت کو ایک نئی جدت اور سوچ ملی۔عشق مصطفی ؐ ہر دل کی آواز اگر بن جائے تو امن کی خوشبو ہر سو پھیل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام قصور کے زیر اہتمام تین روزہ درس قرآن کے پہلے روز فضیلتہ الشیخ پروفیسر رضاء الدین صدیقی نے عید گاہ صوفی گلاب دین والی رکن پورہ قصور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو اقلیت سمجھنے والے شاید یہ بات بھول گئے ہیں کہ انکو بھی پہچان اسلام نے دی ۔ جب ہر طرف تذلیل انسانیت کا دور تھا تو اسلام ہی کی وجہ سے اس دنیا کو امن کا گہورا بنا نصیب ہوا۔ اور اس کائنات میں انسانیت کو اس کی پہچان دینی والی ہستی آقا کریمؐ کی ہے جن کی تشریف آواری ہی اصل میں وجود کائنات کا مقصد تھا۔پروفیسر فضیلت الشیخ رضاء الدین صدیقی نے مزید کہا کہ مسلمان اگر آج بھی عشق مصطفیؐ کی تڑپ کو اپنے سینے کا درد بنا لے تو دنیا میں انقلاب بر پا ہو جائے گا اور نہ صرف پاکستان کی عزت بحال ہو گی بلکے مسلمان اپنا کھو یا ہو امقام بھی حاصل کر لیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ کیا ایسا ہو تا کہ مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر قرآن کو اپنا مقصد حیات اور حضرت محمد مصطفیؐکی زندگی کو مشعل راہ بنا لیں تو ہر سختی دور ہو جائے گی ۔ موجودہ دور میں جاری بد امنی ،افراتفری اور دہشت گردی کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام حکومت ہی جس کی لاٹھی اسکی بھینس پر چل رہی ہے ہمیں مسلم اُمہ کے لیڈر ہو نے کا اگر فخر ہے تو اس فخر کو قائم رکھنے کیلئے اسلام کو بد نام کر نے والی قوتوں کیخلاف اُٹھ کھڑا ہو نا ہو گا تاکہ مسلمانوں کا تشخص قائم رہ سکے۔اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات محمد تنویر شاہد نے کہا کہ آج معاشی ترقی میں اسلام کا کردار اور کل انشاء اللہ سیدۃ النساء حضرت فاطمۃالزاہرہ پر درس قرآن ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme