پشاور: گلی، محلوں میں جراثیم کش اسپرے اور دھلائی کے اقدامات جاری

Published on April 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید تیز کر دیئے گئے، ڈبلیو ایس ایس پی سمیت دیگر ادارے شہر کے گلی محلوں میں جراثیم کش اسپرے اور دھلائی کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جسے شہریوں نے بھی سراہا ہے۔پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں کلورین ملے پانی سے جراثیم کش اسپرے کا عمل مزید تیز کر دیا۔کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات اور پھیلائو کو مزید روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو شہریوں نے بھی سراہا، ڈبلیو ایس ایس پی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسپرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پشاور میں متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme