ملک میں بارش کا نیا سسٹم داخل، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

Published on January 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک میں جاڑے کی دھوم جاری، کوئٹہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ زیارت میں برفباری کے بعد وائٹ کارپٹ بچھ گیا۔محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات تک کراچی، اسلام آباد، لاہور، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ہر طرف سردی کے ڈیرے، کہیں رم جھم تو کہیں بادلوں کی آنکھ مچولی سے موسم حسین ہو گیا۔ کوئٹہ میں صبح کے وقت ہلکی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ ہر منظر اجلا اجلا نظر آنے لگا جس سے چھٹی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔ زیارت میں بھی برفباری کے بعد وائٹ کارپٹ بچھ گیا۔موسم کی خبر دینے والے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔ قلات، سبی، نصیر آباد، ژوب اور مکران ڈویژن میں آج بادل برسیں گے۔لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان اور ڈی آئی خان میں بارش ہو گی جبکہ کراچی اور سکھر میں بھی رم جھم ہو گی۔ اس کے علاوہ جبکہ آزاد کشمیر، سوات، مالم جبہ، چترال،مری اور گلیات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری کا امکان ہے۔آج کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 10 رہا جبکہ گوپس منفی 09، بگروٹ منفی 08، کالام منفی 07، سکردو منفی 06، ہنزہ منفی 05، مالم جبہ منفی 03 اور راولا کوٹ میں منفی 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ، لاہور چھ، فیصل آباد چھ، ملتان آٹھ، کوئٹہ،چھ، پشاور آٹھ اور کراچی میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes