کراچی: محبت کا بھیانک انجام، محبوبہ کا نئے عاشق کیساتھ مل کر پرانے آشنا کا قتل

Published on August 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments


کراچی (یو این پی) لو ٹرائینگل کا بھیانک انجام، پرانی محبوبہ نے نئے عاشق کے ساتھ مل کر پرانے عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دو روز قبل نارتھ کراچی کےعلاقے میں مکان سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق انتیس جولائی کو بیس سالہ عمران کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔ ابتداء میں واقعہ خودکشی کا معاملہ نظر آ رہا تھا تاہم تفتیش میں کہانی کچھ اور ہی نکلی۔ عمران کو اسکی محبوبہ نے اپنی ماں اور دوست کامران کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش کو لٹکا کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مقتول عمران کچھ عرصہ پہلے ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تفتیس کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes