افراہیم افری ملکانہ اور ابراہیم ابری ملکانہ مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

Published on January 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 1,022)      No Comments

عارف والا(یو این پی)عارف والا سمیت صوبہ بھر میں خوف ودہشت کی علامت افراہیم افری ملکانہ اور ابراہیم ابری ملکانہ مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق۔فائرنگ پاکپتن کچہری کے احاطہ میں ہوئی۔جاں بحق ہونے والوں میں وکیل منشی بھی شامل۔جان بحق ہونے والے دونو بھائی افراہیم ملکانہ اور ابراہیم ملکانہ انتہائی خطرناک ملزمان اور خوف و دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔پولیس مصروف تفتیش۔تفصیل کے مطابق قتل،ڈکیتی،راہزنی اور زنا بالجبر میں ملوث بین الصوبائی افری گروہ کا سربراہ افراہیم اپنے بھائی ابراہیم عرف ابری کے ہمراہ پاجکپتن کچہری کے احاطہ میں تاریخ پر آئے ہوئے تھے کہ مخالفین نے موقع پاتے ہوئے ان پر سیدھے فائر کیئے جس پر انہوں نے بچنے کے لیئے شوکت وٹو وکیل کے چیمبر کا رخ کیا جس پر چیمبر میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی ذد میں آکر ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ اور یوسف منشی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy