سلیکٹڈ ناا حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کر دیا ہے، سید علی موسیٰ گیلانی

Published on February 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ضروریات زندگی کی ہر اشیاء متاثر ہوتی ہے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے
پتوکی(یواین پی) سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ سلیکٹڈ ناا حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کر دیا ہے، پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں ہر ہفتہ اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ضروریات زندگی کی ہر اشیاء متاثر ہوتی ہے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کے مطابق پروانوں پر دستخط کر کے عوام کی آخری سانسیں بھی چھین رہی ہے، عوام بے زار کسی مسیحا کی منتظر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی مظلوم عواکی ترجمان ہے، ان کو اس سلیکٹڈ نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیئے پیپلز پارٹی27فوری کو پیپلز پارٹی کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریا ں آخری مراحل میں ڈاخل ہو چکی ہیں، وہ ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل،رہنما سید احمد ولید بخاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دران کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ پیکا آرڈیننس فیک حکومت بچانے اور مخالفین کا گلہ دبانا جمہوریت کا گلہ دبانے کے مترادف ہے، حکمرانوں نے معیشت کی جھوٹی خبریں پھیلاکر عوام کو گمراہ کیا، حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آچکا ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا نے حکومت کا الیکشن ایکٹ اور پیکا آرڈیننس میں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے، ایک اور سوال کے جوب میں کہا کہ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قر بت دیکھ کر عمران خان نیازی کے چہرے کا رنگ زرد پڑ چکا ہے،ترجمان اورپی ٹی آئی حکومت کا ایوان اقتدار سے بوریا بستر گول ہونے والا ہے، ان کی رخصتی کا وقت قر یب آ چکا ہے،اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیابی کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے،تحریک عدم اعتماد مقتدر حلقوں کی حمایت کے بغیر ممکن ہوسکے گی مقتدر حلقے نیوٹرل کبھی نہیں ہوتے،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے ملا قات کا وقت دینے پر ان کا شکریہ اور کہا کہ بھٹو شہید بینظیر شہید کا ویژن ابھی تک عوام کے دلوں پر نقش ہے، ملک بھر میں جیالوں اور جیالیوں کا لانگ مارچ کا جذبہ دیدنی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题