معصوم شہریوں کے خون پر سیاست نہ کی جائے، شیریں مزاری

Published on January 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ لوگوں کو قوم کا درد ہے تو تجاویز دیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید پر شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس انکاؤنٹر کی روایت پنجاب اور سندھ حکومت نے متعارف کرائی، اب وقت آ گیا ہے کہ پولیس میں اصلاحات فوری طور پر ہونی چاہیں۔ ہم نے مائنڈ سیٹ بدلنا ہے، وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ایکشن ہوگا اور ساہیوال واقعے میں ملوث اہلکاروں کوسزائیں ملیں گی۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کھڑے ہو کر باتیں کرتے ہیں کہ وزیراعظم استعفی دیدیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث لوگوں کو اب تک سزا کیوں نہیں ملی؟ آپ نے راؤ انوار کو کیوں کھلا چھوڑا؟ خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے راؤ انوار کو سزا کیوں نہیں دی؟ان کا کہنا تھا کہ دس سال میں پنجاب کی خرابیوں کو ایک دم ٹھیک نہیں کر سکتے، ساری پولیس کو ن لیگ نے خراب کیا، یہ آپ کا کیا ہوا جو ہمیں وراثت میں ملا۔ پنجاب پولیس تو انکاؤنٹر کرتی رہتی تھی ان کو کیا پتا تھا اس دفعہ پکڑے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy