اسلام آ باد667 چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی

Published on July 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

66اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد667 چھوٹے بڑے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا،اس موقع پر مسا جد ، امام با ر گا ہو ں اور عید گا ہو ں میں مذہبی اجتما عات کی سکیورٹی کے لئے اسلام آ باد پولیس کے4500سے زائد اہلکا روں نے فرائض سر انجا م دیئے ،19کھلے مقامات پر بھی نماز عید ادا کی گئی ۔اسلام آباد میں عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی ترقی سلامتی اور خوشحالی ،دہشت گردی سے نجات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔عید کے موقع پر لاکھوں شہریوں نے نماز عیدادا کی اور مجموعی طور پر667مقامات پر نماز عید ادا ہوئی۔فیصل مسجد مین نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات تھے جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا تھا۔عید گاہوں کے قریب گاڑی پارک کرنے کی ممانعت تھی۔پولیس افسران اور جوانوں نے نماز عید پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جبکہ عید ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی عید سکیورٹی ڈیوٹی میں ہی گزری جو پہلے ہی چاند رات کو شہر کے مختلف بڑ ے شا پنگ سینٹر وں ، مار کیٹیو ں میں بیٹ سسٹم کے تحت ڈیوٹی کے بعد سیدھے عید گاہوں کی ڈیوٹی پر پہنچ گئیپولیس کے ساتھ رینجرزملازمین نے بھی سیکو ر ٹی ڈیو ٹیا ں سر انجام دیں ۔علمائے کرام نے اپنے خطبات میں فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے امت مسلمہ کے اتھاد کی ضرورت پر زور دیا اورملک اور قوم کے استحکام،سلامتی، مسلم امہ کی کامرانی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔عید گاہوں کی سکیورٹی کے علاوہ پولیس ٹیمیں اپنے اپنے ایر یا میں پٹر ولنگ پر بھی مقرر رہیں ۔ متعلقہ ایس پیزنے اس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی اپنے اپنے ایر یا میں خو د ما نٹیر نگ کی ۔شہر میں ٹر یفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اسلام آ باد ٹر یفک پولیس نے جا مع ٹر یفک پلان پر عملدرآمد کرایا۔تما م تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں ، سی آ ر ٹی گا ڑ یا ں ، فا لکن ، بر ائیو گا ڑ یا ں اپنے اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ پر مامور تھیں اس کے علا وہ اضافی گا ڑ یا ں پٹر ولنگ بھی تھا نہ جا ت کو مہیا کی گئی تھیں ۔علا وہ ازیں شہر کے مختلف تفریحی مقاما ت شکر پڑ یا ں ، دامن کو ہ یا سمین گا رڈن ، منا ل ،لیک ویو پا رک ، چھتر پا رک اور سینٹورس پر سیکو ر ٹی الرٹ رہی ۔ ، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی گئی اور بم ڈ سپو زل سکو اڈ کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنا یاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes