افغانستان میں طالبان کا حملہ، 126 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت

Published on January 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

کابل: (یواین پی) غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے ملٹری کمپاؤنڈ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق 126 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔طالبان نے یہ حملہ افغانستان کے صوبہ وردک کے شہر میدان میں قائم ایک ملٹری کمپاؤنڈ پر کیا۔ معلومات ہیں کہ اس فوجی تربیتی مرکز کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 126 افراد ہلاک ہوئے۔تاہم افغان حکومتی ترجمان نے اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حملے کے آغاز اس وقت ہوا جب ایک خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی سے وہاں دھماکا کیا۔ اس فوجی اڈے پر افغان خفیہ ایجنسی کا ایک مرکز بھی موجود ہے جہاں 150 کے قریب اہلکار تعینات ہیں۔ فوجی اڈے پر حملے کا آغاز صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔اس کے کچھ دیر بعد تین حملہ آور اس اڈے میں داخل ہو گئے۔ حکام کے مطابق تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور حملہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy