زینب قتل کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات، وزیر اعلیٰ نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

Published on January 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب کے سفاک قاتل محمد عمران کے مبینہ بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے معروف صحافی کے انکشافات پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے پنجاب نے سٹیٹ بنک اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی ڈاختر شاہد مسعود کی جانب سے زینب کے قاتل کے بینک اکاﺅنٹس کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل محمد عمران کے کئی اکاﺅنٹس ہیں اور ان کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی کی گئی ہے۔ ان الزمات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی ہے۔ اس ٹیم میں سٹیٹ بینک کے سینئر عہدیداران اور ڈی جی فرانزک سائنس لیبارٹری شامل ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معاملے کی فوری تحقیقات اور اسے منتقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题