بختاور بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی

Published on January 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 531)      No Comments

کراچی(یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی29ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا پیپلز پارٹی تحصیل ٹھٹھہ صادق آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیاپر بے حد مقبول ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme