سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم مستعفی ہوں، شہباز شریف کا مطالبہ

Published on January 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کو گزشتہ روز سامنے لانے کا کہا گیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کی غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنے چاہیے۔ کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ 72 گھنٹوں میں ایوان میں پیش کر دی جائے گی لیکن اسے ابھی تک پیش نہیں کیا گیاآج سلیکٹڈ وزیراعظم کو ایوان یاد آ گیا ہے۔ یہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مثال دیتے ہیں۔ ہم نے ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کے روز ہی تمام افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ماڈل ٹاؤن سانحے پر مجھ سے اور رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ مانگا گیا تھا، اس کے بعد رانا ثنا اللہ نے دو روز میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیرِاعظم کے حکم کے بغیر نہیں چلتے، اب پہلے وزیراعظم عمران خان اور اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog