بیلجیم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج،پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں

Published on December 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

پولیس نے20سے زائد مظاہرین کوگرفتارکرلیا
برسلز(یواین پی) بلیجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ میڈیا کے مطابق برسلزمیں ہزاروں افراد نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے خلاف مارچ کیا۔ مظاہرین نے آزادی آزادی کے نعرے لگائے اورآتش بازی کی۔پولیس نے خاردار تارلگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے سے روک دیا۔ دو ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے احتجاجی مارچ کی نگرانی کی گئی۔پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے واٹرکینن اور آنسو گیس استعمال کی ۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔ 20 مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا۔بیلجیم کی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ماسک اور ویکسین اور سماجی پابندیوں کوسخت کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog