ڈی ایس پی موٹروے کی خصوصی توجہ کی وجہ سے جمبر کی عوام حادثات سے بچ گئی

Published on January 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

جمبر(یواین پی) موٹروے بیٹ 13کے ڈی ایس پی تنویر اصغر اعوان کی خصوصی توجہ کی وجہ سے جمبر کی عوام حادثات سے بچ گئی۔ جمبر سٹاپ پر لوہے کے پل کے نیچے جنگلہ ٹوٹ گیا تھا جس کے درمیان سے عوام نے راستہ بنا لیا تھا اور اس راستے سے گزرتے ہوئے جمبر بس سٹاپ پر کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں۔ جمبر کی عوام کی طرف سے کئی بار موٹروے کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کرائی مگر وہ بے سود رہی۔ نئے ڈی ایس پی تنویراصغر اعوان کے چارج سنبھالنے کے بعد ان کی محنت اور لگن کی وجہ سے یہ جنگلا مرمت کرادیا گیا ہے۔ڈی ایس پی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پولیس بیٹ 13کے اعلیٰ افسران کو حادثات کو ختم کرنے کا مکمل طور پروگرام تشکیل دئیے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کی بھلائی ہوسکے۔ مقامی صحافی رانا ایوب کی محنت کو بھی ڈی ایس پی نے سراہایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes