لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جنوبی افریقہ سمیت پاکستان میں مخلوق خداکی خدمت کاسلسلہ جاری 

Published on September 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 923)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جنوبی افریقہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں(کراچی،پاکپتن شریف اورلاہورسمیت دیگرعلاقوں)میں مخلوق خداکی بے لوث خدمات کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے،انبیاء کرام ؑ اوران کے وارثین نے اپنے پیروکاروں کورضائے خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کابہترین طریقہ یہ بتایا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کی جائے۔ان خیالات کااظہار لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ نے جنوبی افریقہ،کراچی،لاہوراورپاکپتن شریف سمیت مختلف شہروں سے موصول ہونیوالی رپورٹس پر کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ فاؤنڈیشن کے کوارڈینیٹرز اپنے مرشد اوردورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنی مددآپ کے تحت بے لوث خدمات کاسلسلہ تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔پیرذکاء اللہ نقشبندی (کوارڈینیٹرجنوبی افریقہ )نے جوہانسبرگ میں مستحقین افریقی باشندوں میں فری لنگر تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مخلوق خداکی خدمت سے قلبی سکون ملتاہے، بیرون ملک میں رہ کررزق حلال کمانااورپھر اللہ کے راستے میں خرچ کرنامرشد پاک کی نگاہ لطف وکرم کانتیجہ ہے۔محمد یامین نقشبندی (امیر حلقہ کراچی)نے کورنگی کراسنگ ،شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں مستحقین میں فری لنگر تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کامل مرشد کی کیمیا نگاہ سے ہی رزق حلال کمانے کی سعادت عطا ہوتی ہے،دولت اکٹھی کرنے سے نہیں بڑھتی بلکہ راہ خدامیں خرچ کرنے سے بڑھتی ہے۔ڈاکٹر عبدالرحمن نقشبندی (ایم بی بی ایس ،میوہسپتال لاہور)،ڈاکٹر محمد الیاس نقشبندی اورڈاکٹر عبدالسلیم نقشبندی نے شاہدرہ میں منعقدہ فری موبائل میڈیکل کیمپ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالوں کو دنیا وآخرت میں لازوال خزانے عطافرماتاہے،اصل دولت مستحقین کی طرف سے ملنی والی دعائیں ہیں۔عبید احمد نقشبندی (امیر حلقہ پاکپتن شریف )نے اپنی ٹیم کیساتھ حضور سیدنا بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے دربارعالیہ پر زائرین میں اورپاکپتن شریف کے مختلف علاقوں میں پکاہوالنگر شریف تقسیم کیا ،اس موقع پر انہوں نے اپنااظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ رزق حلال کی کمائی سے مخلوق کی خدمت کرنا صالحین کاطریقہ ہے،ہم اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکراداکرتے ہیں کہ اس مادیت پرستی کے دورمیں ہمیں صدیقی لاثانی سرکارجیسی عظیم المرتبت ہستی کی نسبت،سنگت اورصحبت عطا ہوئی جن کی تعلیمات سے ہمیں خدمت خلق کایہ شعورعطا ہوا۔

Readers Comments (1)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes