قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر کولکتہ پہنچ گئ

Published on March 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

 333
کولکتہ(یو این پی)  پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے براستہ دبئی ہندوستان پہنچ گئی جہاں کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندرا بوس انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کرکٹ کے مداحوں نے پاکستان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا جبکہ سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پرکولکتہ ائیرپورٹ پرسیکورٹی کےسخت ترین انتظامات کیےگئے تھے، یواین پی کے مطابق پولیس کےساتھ نیم فوجی دستے اور کوئیک رسپارس فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ائیرپورٹ سےباہر آئے توکرکٹ کے مداحوں نےخوشی کااظہار کرتےہوئے شاہد شاہد کے نعرے لگائے جس پر انھوں نے نعروں کا جواب دیا۔ بی بی سی کے مطابق اس وقت کچھ شائقین نے ‘ٹیم بھارت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے’۔ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط بھی پاکستان ٹیم کو خوش آمدید کہنے وہاں موجود تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو بلٹ پروف بس کے ذریعے ائیرپورٹ سے ٹیم کے ہوٹل تاج بنگال پہنچایا گیاجہاں پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں، ہوٹل میں عام افرادکاداخلہ بند کردیا گیا ہے اور ہوٹل کا ایک فلور قومی ٹیم کے لیے مخصوص ہے۔پاکستان ٹیم 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ اور 19 مارچ کو ہندوستان کے خلاف کولکتہ میں میچ کھیلے گی۔

4444 3333

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme