کشمیر کی آزادی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر

Published on February 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

پاکستان کے غیور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ماریہ مسکراہٹ
لاہور(یواین پی)بھارت خود کو دنیا کی بڑی جمہوریت سمجھتا ہے انسانی حقوق کی پامالی ان کے منشور میں شامل ہے یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک کروڑ سے زائد کشمیری عوام کو بندوق کی نوک پر غلام بنا کر کشمیری مسلمانوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں پاکستان کی قومی پالیسی میں کشمیر کی آزادی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار رائٹر ،ڈائریکٹرو ایکٹر ایم اے ٹھاکر اور اداکارہ ماریہ مشکراہٹ نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا پاکستان کے غیور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا بھارت کا جمہوری چہرہ سراسر دھوکا اور فریب کے سوا کچھ نہیں بھارت انسانیت کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog