کاشتکارکپاس کی چنائی کے بعد بی ٹی اور غیر بی ٹی اقسام کی روئی کو علیحدہ رکھیں،محکمہ زراعت کی ہدایت

Published on August 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کپاس میں نمی کے باعث جننگ کے دوران مسائل و مشکلات کاسامنا کرنا پڑسکتاہے لہٰذا کاشتکار فصل اور ٹینڈوں سے رات کی شبنم خشک ہونے کے بعد چنائی کریں نیز کپاس کی چنائی صبح 10 بجے سورج نکلنے پر شروع کی جائے تا کہ کپاس بد رنگ نہ ہونے پائے جبکہ مذکورہ چنائی سہ پہر 4بجے بند کردی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہاکہ کپاس کی چنائی کیلئے جھولی کے طور پر استعمال ہونیوالا کپڑاسوتی ہونا چاہیے اور چنی ہوئی پھٹی کو صاف اورخشک سوتی کپڑے پر رکھا جائے اور اس کے بعد صاف اونچی اور خشک جگہ پر اکٹھا کیا جائے تاکہ پھٹی آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنائی کے بعد بی ٹی اور غیر بی ٹی اقسام کی روئی کو علیحدہ رکھیں نیزچنی ہوئی کپاس میں نمی، کچے ٹینڈوں، کھکھڑی، رسیاں، سوتلی، بال وغیرہ کو ہر گزشامل نہ ہونے دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کو گودام میں لے جانے سے پہلے یہ تمام اشیا ہاتھوں سے چن کر نکال دی جائیں۔علاوہ ازیں چنائی کے بعد پھٹی کو ایک دو دھوپ ضرور لگوائی جائیں تاکہ نمی کو مناسب سطح پر لایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme