بھارتی وزیراعظم نے کشمیریوں کو لبھانے کے لیے ’’جناح کیپ‘‘ پہن لی

Published on February 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) بھارتی وزیر نریند مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ناکام رہا ہے جس نے مودی کو پریشان کر دیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جلسے کے دوران خالی کرسیاں بھارتی وزیراعظم کو منہ چڑاتی رہیں اور نریندر مودی بھی خالی کرسیوں کی طرف دیکھ کر مسکراتے رہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی نے اس موقع پر کشمیریوں کو لبھانے کے لیے جناح کیپ بھی پہنی ہوئی تھی۔نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران کشمیری زبان میں بھی بات کی اور کہا کہ میں یہاں پر آپ لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے موجود ہوں تاہم مودی کا کوئی بھی حربہ کام نہ آیا۔ یاد رہے کہ نریندر مودی بجلی کے ایک منصوبے کے افتتاح کیلئے مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔بھارتی فورسز ن کے اہلکاروں نے اپنے سیکورٹی اقدامات کو جانچنے کیلئے سرینگر کے علاقے لالچوک میں میں ایک مشق بھی کی جس دوران ڈورن کیمروں کا بھی استعمال کیا۔ اس دوران گاڑیوں ،ان میں سوار مسافسروں اور راہگیروں کی تلاشی لی گئی جس کے بعد لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes