ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments


لاہور (یو این پی) پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کو ہیں۔ کرکٹ شائقین انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پی سی بی نے ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان شیڈول سیریز کے لوگو کی رونمائی بھی کر دی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آزادی کپ کے میچز پاکستان کیلئے نہایت اہم ہیں۔ یہ پہلا قدم ہے، اس کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی آئیں گی۔چیئرمین پی سی بی کا آزادی کپ کے انتظامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے انتظامات کے لیے بہت کم وقت تھا۔ کچھ لوگ ٹکٹس کی فروخت پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہم صرف ایونٹ کو ممکن بنا رہے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی۔ لوگوں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات ہو گی، مگر صبر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔ کراچی کے حالات بہت اچھے ہو گئے ہیں لیکن ابھی انٹرنیشنل کمیونٹی تسلیم نہیں کر رہی۔ کراچی کے سیکیورٹی انتظامات انٹرنیشنل سیکیورٹی کمپنی کو دکھائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog