اگر وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں، خورشید شاہ

Published on January 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

K.S
اسلام آباد (یوا ین پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزا کو ختم کرنا ہو گا۔ آصف علی زرداری کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس نہیں ہوا، آصف زرداری کے امریکہ کے دورے کی وجہ سے تاخیر ہوئی، اگر شیڈول کا اعلان ہو گا تو دورۂ امریکہ متاثر ہوتا، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ اگر آپ نے کچھ نہیں کیا تو استثنیٰ کی کوئی ضرورت نہیں اگر آپ استثنیٰ مانگ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے جس کی پردہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو عدالت استثنیٰ دیتی ہے تو سب سے پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزا کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ ان کو جس کیس میں سزا ہوئی ان کے ساتھ بھی اسی طرح سلوک کیا جانا چاہئے جو میاں نوازشریف کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔آصف علی زرداری کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پر خورشید شاہ نے واضح کیا کہ وہ امریکہ میں ہیں اور ان کی واپسی پر شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اگر اس سے پہلے کیا جاتا ہے تو ان کا دورۂ امریکہ متاثر ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题