فلم اور ٹی وی کے سینئراداکارخاور بٹ انتقال کرگئے

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

لاہور:(یواین پی) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکارخاور بٹ انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ پرانی انارکلی میں اداکی گئی۔لاتعداد فلموں میں ولن کے کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار خاور بٹ انتقال کرگئے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کو گزشتہ روز میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ انکی نماز جنازہ میں اداکار اچھی خان، ہدایتکار حسن عسکری ،عظمت نواز، وحید اعوان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔مرحوم نے کیرئیر کا آغاز ہدایتکار حسن عسکری کی فلم وحشی جٹ سے کیا۔ انہوں نے فلموں میں زیادہ کام سلطان راہی اور شان کے ساتھ کیا۔ انہوں نے بطور کریکٹر ایکٹر اور ولن سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سلطان راہی کی آخری فلم سخی بادشاہ میں بھی انہوں نے شاندار کردار ادا کیا تھا۔ خاور بٹ نے فلموں کے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی اور ٹی وی کمرشلز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ خاور بٹ کا شمار انڈسٹری کے تعلیم یافتہ فنکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے ایم اے اوکالج سے گریجوایشن کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور 40 برس تک فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔خاور بٹ کے دیرینہ دوست اور سینئراداکار اچھی خان نے بتایا کہ مرحوم کا شمار بہت ہی محنتی اورایماندار افراد میں ہوتا تھا جو صوم وصلوة کے پابند تھے، ہم دونوں نے 30 سال اکھٹے کام کیا۔ انہوں نے کبھی کسی کی دل شکنی نہیں کی، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے، اچھی خان کے علاوہ خاورخان،سید فیصل بخاری، الطاف حسین،پرویزکلیم اور جراررضوی سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes