شہدائے کربلا کا چہلم، ڈبل سواری پر پابندی، موبائل سروس معطل

Published on October 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہدائے کربلا کا چہلم آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور ایم اے جنا ح روڈ سے براستہ صدر ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں حسبِ معمول اختتام پذیر ہوگا۔سندھ پولیس کی جانب سے چہلم امام حسین کے موقع پر کراچی میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے جلوسِ چہلم امام حسین کے سلسلے میں ٹریفک کے متبادل روٹ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، بغیر اسٹیکر کوئی بھی گاڑی کسی بھی صورت نمائش چورنگی اور جلوس کے روٹ پر نہیں جاسکے گی۔ایک جلوس مارٹن روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک کی جانب بھی آئے گا جس کے سبب بنوری ٹاون مسجد والا روڈ اور گرومندر ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ ٹریفک پلان کے مطابق ناظم آباد اور لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو نشتر روڈ سولجر بازار کی جانب موڑ دیا جائے گا، یونی ورسٹی روڈ اور کشمیر روڈ سے آنے والی گاڑیاں نیو ایم اے جناح روڈ پر صدر پارکنگ پلازہ تک جاسکیں گی، اس کے آگے راستہ پولیس کی جانب سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا جائے گا۔ شاہراہ فیصل نرسری سے نمائش کی جانب آنے والے ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے آگے آنیکی اجازت نہیں ہوگی، یہاں سے صرف جلوس کے لیے پولیس کی جانب سے جاری کردہ خصوصی اسٹیکر کی حامل گاڑیاں ہی آگے جاسکیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy