بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری زخمی،فوجی کیمپ میں آتشزدگی ،دو فوجی افسر جھلس گئے

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

سرینگر(یواین پی )کولگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری زخمی ،لوگوں کا احتجاج،بھارت مخالف نعرے بازی، بھارتی فوجیوں نے مجاہدین کیخلاف آپریشن کے نام پر لوگوں کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا ،مشتعل مظاہرین کا بھارتی اہلکاروں پر پتھراؤ،بھارتی سورماؤں نے بجلی کے تین ٹرانسفارمر تباہ ، ایک موٹر سائیکل نذر آتش کر دی ،علاقے میں کشیدگی کے باعث کاروباری مراکز تجارتی ادارے بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل،شوپیاں میں آتشزدی،دو فوجی افسر جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی قصبہ کولگام کے تاریگام گاؤں میں بھارتی فوج نے مجاہدین کے خلاف آپریشن کے نام پر لوگوں کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جس لوگوں نے شدید احتجاج کیااور بھارتی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا ،مظا ہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ، پیلٹ اور ہوائی فائر نگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں 2کو پیلٹ سے شدید چوٹیں آئیں۔ بھارتی فوج نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ مل کر صبح دس بجے تاری گام کولگام نا می گاؤں میں مقدم محلہ اور پرائمری ہیلتھ سینٹر محلہ کو کڑے محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں ممکنہ طور پر جنگجو موجود ہیں۔فورسز کی کارروائی شروع ہوتے ہی پورے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی اورٹولیوں کی شکل میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔نوجوان تشدد پر اتر آئے اور انہوں نے فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔شدید سنگباری کررہے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد کئی مقامات پر شلنگ کی گئی اور پیلٹ کا استعمال کیا گیا۔دن کے 2بجے تک یہی صورتحال جاری رہی جس کے دوران جھرپوں میں کئی افراد مضروب ہوئے۔جن میں دو پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو اننت ناگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز نے ہوائی فائرنگ کے دوران بجلی ٹرانسفارمروں کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا، جن کی وجہ سے انہیں شدید نقصان پہنچا، علاوہ ازیں گاؤں میں نائی کا کام کرنے والے اعجاز احمد حجام ساکن کھانڈے پورہ کے ایک موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کیا گیا، اسکے علاوہ منظور احمد بٹ ولدغلام حسن کا گھاس کا انبار بھی نذر آتش کیاگیا۔ادھر ڈھلوچھ ڈورو کا 9آر آرنے محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی کی گئی، بعد میں محاصرہ ختم کیا گیا۔دریں اثناء ضلع شوپیان میں قائم ایک فوجی کیمپ میں پر اسرار طور پرآگ نمودار ہوئی،جس کے دوران2فوجی افسران جھلس گئے،جنہیں سرینگر منتقل کردیا گیا۔شوپیان سے کئی کلو میٹر دورکاٹھو ہالن میں قائم44آر آر کے کیمپ میں صبح اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور یہاں2فوجی میجر اے کے پانڈے اور میجر انیل کنڈپال جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئے۔ دونوں افسران کوابتدائی علاج معالجہ مقامی کیمپ میں ہی کیا گیا۔جس کے بعد دونوں کو سرینگر بادامی باغ فوجی کیمپ میں منتقل کیا گیا۔جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ابتدائی تحقیقات سے آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ضلع بارہمولہ کے دولت پورہ کریری علاقے سے جیش محمد سے وابستہ ایک بالائی زمین ورکر کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ بارہمولہ پولیس کے مطابق فورسز کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی نے حازف احمد بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکنہ سالوسہ کریری کی گرفتاری عمل ہیں لائی جو جیش محمد کیلئے کام کررہا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ورکر کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ کریری نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر78/2018 انڈر سکشن 18/19یو اے ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes