پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور ،میچ آج ہوگا

Published on February 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

دبئی(یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے سیزن فور کا رنگا رنگ میلہ(آج)جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا،پی ایس ایل کی رنگوں سے سجی افتتاحی تقریب دبئی سپورٹس سٹی میں ہو گی جس میں موسیقی، رقص اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا،افتتاحی تقریب میں امریکی گلوکار پٹ بل ، بونی ایم، فواد خان، پاکستانی ریپر ینگ دی سی شجاع حیدر اور آئمہ بیگ فارم کریں گی۔پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات10بجکر45منٹ پر شروع ہو گا۔پی ایس ایل فور میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8میچز پاکستان میں ہوں گی۔متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26میچز کی میزبانی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے سیزن فور کا رنگا رنگ آغاز(آج)جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں ہو گا،جس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔لیگ میں شریک تمام ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کر لیا ہے،پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب رنگ و نور سے بھرپور ہوگی، پٹ بل سمیت کئی ملکی و غیر ملکی آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ،پی ایس ایل سیزن 4 میں بھی موسیقی کا تڑکا لگے گا، معروف فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے،بونی ایم، فواد خان، پاکستانی ریپر ینگ دیسی شجاع حیدر اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کریں گی۔مشہور و معروف پاکستانی بینڈ جنون بھی شائقین کا لہو گرمائے گا، افتتاحی تقریب میں موسیقی کیساتھ ساتھ رقص اور آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی سمیت پی سی بی کے اعلیٰ حکام،یو اے ای کر کٹ بورڈ کے آفیشل ، آئی سی سی حکام شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے مابین میچ کھیلا جائے گا جوپاکستانی وقت کے مطابق رات دس بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے نئے کپتانوں کے بڑے امتحان، محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ اور محمد حفیظ لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8میچز پاکستان میں ہوں گی۔متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔پی ایس ایل 4میں 4غیر ملکی اور 8قومی آفیشلز فرائض سرانجام دیں گے، امپائرنگ کے لیے مائیکل گف، رچرڈ النگورتھ اور رینمور مارٹینز شامل ہیں، جب کہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ میچ ریفری کے فرائض نبھائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کے 6امپائرز اور دو میچ ریفریز ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ تاہم نامور پاکستانی امپائر علیم ڈار نجی مصروفیات کے سبب ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ 4میں سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ، بازید خان، کیوی بولر ڈینیئل کائل موریسن، انگلینڈ کے ایلن ولکنز، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرز مائیکل سلیٹر اور میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ اور کیپلر ویسلز میچز کے دوران کمنٹری کریں گے۔میچز سے قبل اور اختتام پر سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوج اور فاسٹ بولر شان ٹیٹ پر مشتمل ٹیم اپنی ماہرانہ رائے دے گی۔پاکستان سپر لیگ کیلئے اس بار سابق مس ورلڈ آسٹریلیا اور گلوکارہ ایرن ہولانڈ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو پاکستانی گلوکار فخر عالم اور زینب قیوم کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔ پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کے آن لائن ٹکٹ رواں ہفتے دستیاب ہوں گے جن کی قیمت500سے 12ہزار روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں میچز 9، 10اور 12جبکہ کراچی میں7، 10، 13، 15 اور 17مارچ کو شیڈول ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes