پاک فوج نے وزیراعظم ہاوس کا کنٹرول سنبھال لیا

Published on February 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاک فوج نے وزیراعظم ہاوس کا کنٹرول سنبھال لیا، سعودی ولی عہد کی آمد کے باعث فوج نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں موجود 8 عمارتوں کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے سلسلے میں استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاک فوج نے وزیراعظم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔جبکہ سعودی ولی عہد کی آمد کے باعث فوج نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں موجود 8 عمارتوں کا مکمل کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وزیراعظم ہاوس سمیت تمام اہم عمارتوں کا کنٹرول فوج کے ہاتھ میں رہے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی۔ منگل کوپاکستان میں سعودی سفارتخانے نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان وزیراعظم ہائوس میں قیام کریں گے اور اس دوران اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی جس حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اپنا دو روزہ دورہ 17فروری کو مکمل کرکے پاکستان سے ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ولی عہد کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے،وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کرلیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اہم اراکین بھی ہوں گے، دورے کے دوران 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیر استعمال رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes