عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا150واں یوم وفات’’آج‘‘منایا جائے گا 

Published on February 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

جہانیاں(یواین پی) بر صغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا150واں یوم وفات آج15فروری کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرزاغالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ خان بیگ تھاوہ دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے بعد ان کی پرورش ان کے چچا نصر اللہ بیگ نے کی۔مرزا غالب نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کیا وہ زیادہ تر فارسی میں شعر کہا کرتے تھے ان کی اردو غزلیں محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا انہیں جدید اردو کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔مرزا غالب 15فروری 1869ء کو انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes