ایشیاء کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Published on March 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

666
لاہور(یواین پی) قومی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے بعد نجی ائیرلائن کی پروازکے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔ لاہور پہنچنے والے میں عمر اکمل، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حفیظ، محمد عرفان، شعیب ملک اور عماد وسیم شامل ہیں۔ وطن واپس پہنچنے والوں میں ہیڈ کوچ وقار یونس اور انتخاب عالم بھی شامل ہیں جبکہ کپتان شاہد آفریدی، خرم منظور، سرفراز احمد، محمد سمیع، شرجیل خان اور انور علی پہلے ہی شہر قائد پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی ایشیا کپ میں کارکردگی بدترین رہی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کو بھارت اور بنگلا دیش سے شکست اٹھانا پڑی جبکہ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کو شکست دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题