بلدیاتی نظام لکی مروت کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے انتہائی مفید ہے ٗ سلیم سیف اللہ

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments
05
لکی مروت۔۔۔سابق وفاقی اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما ء سلیم سیف اللہ خان نے بلدیاتی نظام کو ملک و قوم کی ترقی ، مقامی مسائل مقامی سطح پر حل کرنے اورجمہوریت کیلئے ایک بہترین اور قیمتی نظام قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر مخلص ،باکردار اور دیانتدار امیدواروں کو کامیات کرائیں تاکہ ملک و قوم کی تقدیر بد ل سکے ۔ منگل کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے انتہائی مفید ہے انہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت میں رابطہ سڑکوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے علاوہ صحت ،تعلیم اور صحت عامہ شعبوں میں بہتری لانا اور روزگارکی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题