لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگز کے زیر اہتمام غیر اسلامی رسومات کیخلاف ریلی

Published on February 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

فیصل آباد ( یواین پی)صوبائی میڈیا کوارڈینیٹررضوان الحق مرزاکیمطابق لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگز کی جانب سے غیر اسلامی رسومات بالخصوص ویلنٹائن ڈے کیخلاف مختلف علاقوں میں ریلیوں اورتقریبات کااہتمام کیاگیا ۔حلقہ لوہاری گیٹ میں احتجاجی ریلی جبکہ شاہدرہ کے ایک مقامی سکول کی 200سے زائد بچیوں میں بطورتحفہ حجابات تقسیم کرنے کی تقریب کااہتمام کیاگیا ،تمام عہدیداران نے اپنے مرشد کی تعلیمات پرلبیک کہتے ہوئے غیر اسلامی رسومات کابائیکاٹ کرتے ہوئے اسلام کیمطابق زندگیاں گزارنے کاعہد کیا۔خواتین ونگ عہدیداران میں محترمہ خدیجہ تبسم،محترمہ مریم فاطمہ،محترمہ تابندہ مرزارضوان،محترمہ ایمان جاوید،محترمہ ڈاکٹرنادیہ،محترمہ مریم نواز،محترمہ انعم رضوان،محترمہ کنول،محترمہ بشریٰ بی بی،محترمہ نصرت جاوید،محترمہ عابدہ بی بی سمیت دیگر عہدیداران،سکول اساتذہ اورطالبات نے تجدید عہدکیاکہ ہم غیر اسلامی،فضول اوربے ہودہ رسومات مثلاًشادی بیاہ اورسالگرہ پر بے پردگی اورناچ گانا،آتش بازی،فائرنگ،بسنت ،مخلوط نظام تعلیم،اپریل فول اوربالخصوص ویلنٹائن دے کامکمل بائیکاٹ کااعلان کرتی ہیں اورآئندہ سے اپنی زندگیوں کودین اسلام کیمطابق گزارنے کاعہد کرتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم غیر مسلموں کی تقلید کیوں کریں ؟ان کی تقلیدتوشیطان کی پیروی ہے جبکہ ہمارے سٹارزتوازواج مطہراتؓ،آل رسول اہلبیتؓ ،صحابہ کرامؓ اوربزرگان دین ہیں جن کی تعلیمات سے دین اوردنیا کی کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔آئیں ہم سب مل کر ان تمام غیر اسلامی ،شیطانی رسومات اورشرم وحیا کی چادرکوچاک کرنیوالی رسومات اورنظام کاخاتمہ کرکے ایک حقیقی اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے میں اپنا بھرپورکرداراداکریں۔اس شانداراورپروقارتقریب کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题