ہارون آبادمیں صفائی کا نظام بری طرح خرابی کا شکار

Published on February 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

\"NewUNN\"
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آبادمیں صفائی کا نظام بری طرح خرابی کا شکار ،سڑکوں ،گلیوں اور محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر جمع ہوگئے ۔گٹروں سے نکالی گئی غلاظت کو سڑکوں پر پھینک دینے سے بد بو اور تعفن پھیل گیا اور لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی صفائی کے نظام پر توجہ نہ دے کر ہارون آباد کو فلتھ ڈپو بنا دیا گیا ہے شہریوں کا صفائی کے نظام کی بد ترین حالت پر اظہار خیال ۔شہریوں محمد سرور کاکا،ڈاکٹر ذوالفقار ،شیخ محمد اسلم ،ریاض بھٹی،عطاء الرحمان،منظور رحمانی ،ندیم ظفر،ملک انور،قیوم بھائی ،الطاف بھائی ،چاچالیاقت علی ،چوہدری عظیم عقیل گوہیر،سیٹھ عبدالرزاق ،شیخ محمد ارشد ،شیخ عمر دین نے کہا ہے کہ ہارون آباد کا نظام انتہائی بری حالت میں ہے اور صفائی کے نظام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے اور شہر میں صفائی کا وجود تک ختم ہو تا جا رہا ہے اور ہارون آباد کے جس علاقہ میں بھی جائیں تو وہاں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آتے ہیں اور صفائی کی اس خستہ حالی نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے شہر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہا ہے اور صفائی کے بارے میں کوئی آواز نہیں سنتا ہے شہری فریاد کر کر کے تھک گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اب ہمارے لیے چلنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے کیونکہ سڑکوں پر گٹروں سے نکالی گئی غلاظت کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں جن سے بدبواور تعفن کے بھبھو کے اٹھتے ہیں تو اس بد بوسے انسان کے ہوش و حواس جواب دینے لگتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ جگہ زندہ انسانوں کی نہیں ہے بلکہ کسی بد بو گاہ میں آگئے ہیں اگر صفائی کی ابتری کی جانب فوری توجہ نہ دی گئی تو بیماریاں پھوٹ پڑیں گی اور پورا شہر ان کی ذد میں آجائے گا ،صفائی کی حالت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور اس جانب توجہ دے کر شہریوں کو اذیت سے نجات دلائی جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme