ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ بن سلطان احمد شاہ کی سعودی خادم حرمین شریفین سے ملاقات

Published on July 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

جدہ(زکیر احمد بھٹی )ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ بن سلطان احمد شاہ کی سعودی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے قصرالسلام جدہ میں ملاقات کی. شاہ سلمان نے ملائیشین بادشاہ کا اپنے محل میں شاندار استقبال کیا۔ دونوں‌ نمائندوں نے دو طرفہ تعلقات، سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، شاہ سلمان کے پرنسپل سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم بھی موجود تھے جبکہ ملائشین وفد میں ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر محمود حسین قطان، ملائیشین شہزادہ ناصر بن السلطان عبداللہ رعایت الدین مصطفیٰ باللہ شاہ، ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین بن عبداللہ، سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور محمد شہرول اکرام اور سیکرٹری خارجہ برائے مغربی ایشیا فیروز عدلی محمد روزالی نے شرکت کی۔ملائیشین بادشاہ جب مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور اعلیٰ افسران نے استقبال کیا جبکہ انہون نےروضئہ رسول صلعم پہ حاضری بھی دی اور نوافل اداکئے اس موقع پر ملیشیا سمیت امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور مسائل کے حل کیلئے دعائیں کیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme