سعودی ولی عہد کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنیکی بھارتی کوشش ناکام

Published on February 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی) بھارت کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی بھارتی حکومت کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ آتے ہی بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ بھارتی انتہا پسندوں اور ان کے متعصب میڈیا نے واویلا مچانا شروع کر دیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے لیکن بھارت کو ایک ٹکا تک نہیں ملا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پاکستان کا نام نہ لینے پر اپنے ہی وزیراعظم پر غداری کا الزام عائد کرنا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جسے دیکھ کر بھارت میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سعوی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے پاکستان کو نشانہ بنانے کی تمام بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ کسی ایسی تنظیم کا نام مشترکہ اعلامیہ شامل ہی نہیں جس سے پاکستان پر الزام آئے۔ اس کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا نے پاگل پن کی انتہا کرتے ہوئے کہنا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان کا نام نہ لے کر وزیراعظم نریندر مودی نے غداری کی۔ مودی کے اعلامیے نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes