اسلام دین فطرت ہے ، رجوع کرنیوالے قیامت تک فیض یاب ہوتے رہیں گے۔ مسعوداحمدصدیقی

Published on February 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 742)      No Comments

\"Sofi\"\"pic
صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پرمزید کئی ہندوخاندانوں کا قبول اسلام اوربیعت کی سعادت
فیصل آباد (یواین پی)ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان (رحیم یارخان )پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی کی رپورٹ کیمطابق ضلع رحیم یارخان میں صدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی منعقد ہونیوالی محفل ذکرونعت میں ہندوؤں کے کئی خاندانوں نے قبول اسلام کرنے کے بعد مزید فیض یاب ہونے کیلئے (بذریعہ بیعت فارم) صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کی۔اس عظیم الشان محفل پاک میں مفتی طارق فرید درانی ،پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی سمیت علماء مشائخ اورکمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے فیض وبرکات حاصل کئے۔اس موقع پرنیومسلمزنے کہا کہ اسلام امن ومحبت اورفلاح انسانیت کا دین ہے،ہم لوگوں نے اسلام کی حقانیت ،صدیقی لاثانی سرکارکے روحانی فیوض وبرکات اورفلاحی سرگرمیوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیاہے۔قبول اسلام کرنیوالوں میں رام چن،شبو،تنورام،روشن بھیل،موروبھیل،نازورام اورپالوبھیل شامل ہیں جن کے نئے اسلامی نام (محمد علی ،فاطمہ بی بی ،محمد حسن،محمد حسین ،محمد صدیق ،سکینہ بی بی اورصغری ٰ بی بی )رکھ دئیے گئے ہیں۔ چےئرمین بین المذاہب امن اتحادپاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے رپورٹ لیکر آنیوالے مشائخ عظام کے وفد کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دین فطرت ہے، اس کی طرف رجوع کرنیوالے قیامت تک فیض یاب ہوتے رہیں گے۔اس کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ اسلام کی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے قبول اسلام کرنیوالوں کیلئے استقامت کی دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک صاحب لولاک ﷺ اورآپﷺ کے محبوبوں کے صدقے سے ان کو راہ حق پر استقامت عطا فرمائے اورانہیں فیوض وبرکات سے بہرہ مند فرمائے۔آمین۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog