بیماریوں سے پاک الو کا بیج پیدا کرنا بہت بڑی کامیابی ہے عبد لخرم واحد

Published on January 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

بیماریوں سے پاک بیچ تیار کروانے پر کوریا کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔محمد احمد کھوکھر
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)پاکستان بھی بیماریوں سے پاک الو کا بیج تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے کوریا کے تعاون سے مقامی سطح پر بیماریوں سے پاک الو کا بیج تیار کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک پتن میں واقعہ گرین پرفیکٹ پلانٹ ۔جی پی پی۔میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی ٹشو کلچر بیج الو کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کوریائی منصوبہ کوپیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چو ڈاکٹر خالد۔ ڈاکٹر عیش۔اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں کاشتکاروں کو جدید کاشتکاری کے منصوبہ جات سے اگاہ کیا گیا گرین پرفیکٹ پلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدلخرم واحد نے شرکت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ پاک کے کرم سے پاکستان نے بھی کوریا کے تعاون سے بیماریوں سے پاک الو کا بیج تیار کر کے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے پیداوار میں اور امدن میں بھی بے حد اضافہ ہوگا۔اس سلسلہ میں ہم کوریا کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں بیماریوں سے پاک الو کے بیچ کی نمائش کے موقع پر محمد احمد کھوکھر نے شرکا کو ٹشو کلچر پودوں پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر کاشتکاروں نے بیماریوں سے پاک الو کا بیج تیار ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا تقریب کے اخر میں حاضرین کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes