پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی

Published on February 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

شارجہ(یواین پی ) پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی، امام الحق کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے دئیے جانے والے 154 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی نے پہلے ہی بال پر لیونگ اسٹون کو پویلین روانہ کردیا، بین ڈنک اور بابر اعظم بھی خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے، بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔ کولن انگرام کو بھی امام الحق نے رن آؤٹ کیا، سکندر رضا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان کی ناقابل شکست 23 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔عماد وسیم 26 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، عامر یامین کو بھی حسن علی نے پویلین روانہ کیا، محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اسپنر عمر خان کو پولارڈ نے صفر پر آؤٹ کیا، کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا، عمید آصف، کیرون پولارڈ اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دے دیا، امام الحق نے شاندار 56 رنز کی اننگز کھیلی، پولارڈ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 24 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے، عمر اکمل بھی 24 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔عمر امین کو سکندر رضا نے اسٹمپ آؤٹ کیا، لیام ڈاسن نے شاندار 44 رنز کی اننگز کھیلی انہیں عثمان شنواری اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ کیا، وہاب ریاض بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، حسن علی 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes