بین الاقوامی عطیہ برائے شام اقوام متحدہ کے زیراہتمام کویت میں تین روزہ کانفرنس کاانعقاد

Published on April 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 821)      No Comments

donors-syria
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) بین الاقوامی عطیہ برائے شام اقوام متحدہ کے زیراہتمام کویت میں تین روزہ کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس کی صدرات قائدحقوق انسانی وامیرکویت شیخ صباح لااحمد الجابر الصباح جبکہ مہمان خصوصی اقوام متحدہ کے سیکربرٹری جنرل بانیکی مون تھے ۔کانفرنس میں شام کے متاثرین کے لئے 3.8بلین ڈالر دینے کا اعلان کیاگیا جس میں امیر کویت نے 500ملین ڈالر ،سعودی عرب 150ملین ڈالر ،متحدہ عرب امارات 100ملین ڈالر ، یورپین یونین 50،برطانیہ 150،ڈنمارک 36ملین،سویڈن 40ملین،ہالینڈ35،فرانس215ملین،جنوبی کوریا 10ملین،اسٹریلیا20ملین،بلجیم 11ملین کے علاوہ کانفرنس میں شریک ممالک کے مندوبین نے اعلان کیا ۔کانفرنس سے امیر کویت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شامی پناہ گزینوں کی امداد انسانی حقوق کی بناپر کی جارہی ہے جب تک وہ اپنے گھروں میں جاکر آباد نہیں ہوجاتے ان کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا اب تک شام میں دولاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ۱۱ملین لوگ بے گھر ہوچکے ہیں جو پڑوسی ممالک ترکی ، عراق،اردن ، لبنان اورمصر میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں شام کا کوئی سیاسی حل نکلے تاکہ وہاں کے بحران کو ختم کیاجاسکے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog