خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ، ویڈیو وائرل

Published on August 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

کابل (یواین پی) شہریوں کے ساتھ طالبان کا رویہ دوستانہ ہے، مجھے دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیے تاہم مجھے کوریج سے نہیں روکا، سی این این کی خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ، ویڈیو وائرل- تفصیلات مطابق اس وقت دنیا بھر کی نظریں افغانستان پر لگی ہیں اور ہر صحافی اپنی جان پر کھیل کر وہاں سے خبریں بھیج رہے ہیں۔سی این این کی خاتون رپورٹر کلاریسا وارڈ برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ وہ سی این این کیلئے سڑکوں پر عوام اور طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ کلاریسا وارڈ نے اپنے چینل کے ذریعے شہر کے حالات سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme