متوقع بھارتی الیکشن کے جنون میں مودی اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے اعجاز الحق

Published on February 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے ہارون آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوقع بھارتی الیکشن کے جنون میں مودی اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے اور مسئلہ کشمیر کلبھوشن کیس میں واضح ناکامیوں کے بعد وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ کشیدگی غیر معمولی ہنگامی حالات میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنا چاہیے۔انہوں نے سرحدوں پر جاری کشیدگی کے باوجود لوگوں کے جذبہ سرفروشی کو سراہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے پاس یکساں تعداد میں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔لیکن جذبہ حریت میں پاکستانی افواج و قوم ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔محمد اعجاز الحق نے مزید کہا نیا صوبہ بنانے کا ایشو نہایت اہم اور پیچیدہ ہے،اور پیپلز پارٹی سرائیکی صوبہ اور بہاولپور صوبہ کی عملی طور پر حمایت نہیں کرے گی کیونکہ انھیں اندازہ ہے کہ اگر پنجاب میں صوبے بنتے ہیں تو سندھ میں اردو بولنے والوں کی الگ صوبہ کی خواہش کی تحریک زور پکڑ سکتی ہے بلاول زرداری اور شہباز شریف ملتان میں آکر نئے صوبے کی حمایت کی باتیں ضرور کریں گے، لیکن پارلیمنٹ میں عملی صورت سامنے آنے پر ان کی پالیسی مختلف ہوگی ۔ہماری سوچ یہ ہے کہ صوبہ کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے سنجیدگی سے اس اہم ایشو پر سب کو ملکی مفادات کے تناظر میں لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ میاں عالم علی خان لالیکا کے گھر جا کر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مرحوم کی پاکستان مسلم لیگ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy