تہاڑ جیل میں حریت رہنما شبیر شاہ پر حملہ، پاکستان کا اظہار تشویش

Published on February 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان نے تہاڑ جیل میں حریت رہنما شبیر شاہ پر حملے اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو کہا ہے کہ حریت لیڈر کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی تہاڑ جیل میں حریت لیڈر شبیر شاہ پر حملہ اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل بھارتی جیل میں ایک پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو بھی تشدد کر کے قتل کیا گیا، اس صورتحال میں حریت رہنما شبیر شاہ پر حملہ قابل تشویش ہے، بھارت شبیر شاہ کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes