اہم خبریں پاک فوج کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا : ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on February 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)ڈی جی آئی ایس پی میجر آصف غفور نے کہا ہے کہ آج صبح سے لائن آف کنٹرول پر کارروائی چل رہی تھی ، میں نے سمجھا کہ اس پر بات کی جائے ، پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کے پا ر مقبوضہ کشمیر میں چھ ٹارگٹس کو انگیج کیا جیسا کہ بات چل رہی تھی کہ بھارت نے خلاف ورزی کی اور پھر دعویٰ کیا کہ ہم نے کالعدم تنظیم کے کیمپ کو تباہ کیا اور تین سو دہشتگرد مارے ، اس پر بھی میں نے بات کی تھی ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن جواب کیسے دیا جاتا کی اسی طریقے سے جس طریقے سے بھارت نے دیا ، پاکستان کے پاس ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے اور عوام بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں ، ہم ذمہ دار ریاست ہیں اور امن چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح پاکستان ایئر فورسز نے چھ ٹارگٹ لینے تھے تو ہم نے فیصلہ کیا ہم کوئی ملٹری ٹارگٹ نہیں لیں گے اور نہ ہی اس کے نتیجے میں کسی انسانی زندگی کا نقصان ہو گا ، ہماری فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے چھ ٹارگٹس کو منتخب کیا اور ہمارے پائلٹس نے لاک کیا اور اس کو لاک کرنے کے بعد تھوڑے فاصلے پر کھلی جگہ پر سٹرائک کی ،مقصد یہ تھا کہ ہمارے پاس صلاحیت ہے لیکن ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جو ہمیں غیر ذمہ دارثابت کرے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ہم کسی بھی صورت اس خطے کو جنگ کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتے ، اس کی ویڈیو ہم آپ کے ساتھ بھی شیئر کریں گے تاہم جب یہ ٹارگٹ لے لیے گئے تو اس کے بعد بھارتی ایئر فورس کے دو جہازایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوئے تو پاک فضائیہ نے ان جہازوں کو نشانہ بنایا جن میں ایک جہاز مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ دوسرا پاکستان میں گرا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题